مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 4 اہم دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ موت کی سزا پانے والے دہشت گردوں میں ریاض احمد، حفیظ الرحمان، محمد سلیم اور کفایت اللہ شامل ہیں اور چاروں دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں اور مجموعی طور پر 16 افراد کو قتل جب کہ 8 افراد کو زخمی کیا، چاروں دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور انہوں نے فوجی عدالتوں کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا جس پر فوجی عدالتوں نے انہیں کو سزائے موت کا حکم دیا جب کہ مزید 23 دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ریاض احمد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں پر حملوں اور گورنمنٹ مڈل اسکول علی گرامہ کو تباہ کرنے میں ملوث ہے۔ دہشت گرد حفیظ الرحمان 3 شہریوں کے قتل اور محمد سلیم مسلح افواج پر حملے میں ملوث رہا ہے جس میں 4 فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔ جب کہ دہشت گرد کفایت اللہ بھی مسلح افواج پر حملے میں ملوث ثابت ہوا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد پاکستانی فوج اور عوام کے دشمن ثابت ہورہے ہیں اور وہابی دہشت گرد کمانڈروں کو امریکہ اور اسرائیل کی پشتپناہی حاصل ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔
News ID 1875128
آپ کا تبصرہ